ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیریز میں ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا:سمنس

سیریز میں ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا:سمنس

Wed, 24 Aug 2016 12:26:41    S.O. News Service

پورٹ آف اسپین،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سمنس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف حال میں اختتام پذیر سیریز میں ٹکڑوں میں اچھی کارکردگی کی اور یہی ان کی 0-2سے شکست کی اہم وجہ تھی۔چوتھے اور آخری ٹسٹ کے بارش کی نذر چڑھنے سے ڈراہونے کے بعدسمس نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ سیریز میں کافی اتار چڑھاؤ تھے۔کچھ موقعوں پر ہم نے دوسے تین گھنٹے اچھی کارکردگی کی اور اگلے دو گھنٹے میں ہماری کارکردگی گر گئی،مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے مایوس کن پہلو ہے،ہم نے دکھایاکہ ہم کچھ چیزیں کر سکتے ہیں لیکن اس کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جمیکا میں اچھی بلے بازی کی لیکن ہم نے پہلے اورتیسرے ٹیسٹ میں ایک جیسی چیزیں نہیں کیں۔


Share: